کورونا وائرس 165

ملک میں 1 لاکھ 87 ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا، 3731 جاں بحق

کورونا وائرس

اسلام آباد: 90 نیوز ڈات پی کے :ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 432 ہوگئی جب کہ 3 ہزار 731 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 432 ہوچکی ہے جن میں سے 73 ہزار 471 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 72 ہزار 656 ہے۔ پنجاب میں 68 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 587، اسلام آباد میں 11 ہزار 219، گلگت میں ایک ہزار 326 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 731 ہوگیا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں ایک ہزار 495 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سندھ میں 1103، خیبر پختونخوا میں 843، بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، اور آزاد کشمیر میں 22 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں