اشتہارات

90 نیوز میڈیا نیٹ ورک آپ کے کاروبار کی تشہیر کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ 90 نیوز میڈیا نے پہلی بار نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ایسے آن لائن ٹی وی چینل کا اجراء کیا ۔ جِسے پوری دنیا میں رہنے والے کروڑوں پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اور اس ٹی وی چینل کی نشریات کے لیے دنیا کے بہترین انٹر نیٹ نشریاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای پیپر کا بھی اجراء کیا گیا ہے جو ناصرف لائیو ٹی وی کی نشریات کا حامل ہے بلکہ خبروں کے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد آن لائن اخبار مانا جاتا ہے ۔جو ملکِ پاکستان کا سر سبز و شاداب چہرہ دنیا پر عیاں کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

آپ دنیا کے کسی بھی ملک کے قارعین کے لیے نہ صرف لائیو ٹی وی چینل بلکہ آن لائن اخبار پر بھی اشتہار شائع کروا کر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور اشتہارات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کیجئیے۔

تخلیقی خدمات(Creative Services)
کسی بھی میڈیا ہاؤس کے لیے اُسکا تخلیقی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس شعبہ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 90 نیوز میڈیا نے تعلیم یافتہ، انتہائی قابلِ اور تجربہ کار نوجوانوں کو موقع فراہم کیا ہے ۔ تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ 90 نیوز میڈیا کے پاس کیمرہ ، گرافکس، اینیمیشن اور ٹیکنیشنز کی بہترین ٹیم موجود ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کے معیار کے مطابق پروڈکشنز کو یقینی بنانے کے لیے 90 نیوز میڈیا نے تجربہ کار سینئر ڈایریکٹرز، پروڈیوسر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

الحمد اللہ 90 نیوز میڈیا نے ایک جدید ایڈورٹائزنگ طرز کو ڈیزائن کیا ہے جو کسی بھی پرنٹ، الیکٹرانک اور آؤٹ ڈور اشتہاری مہم سے زیادہ مستند اور سود مند ثابت ہورہا ہے ،

اور یہ جدید اور انوکھا ایڈورٹائزنگ طرزبھی 90 نیوز تخلیقی شعبہ کی مرہون منت ہے۔ ابتدائی مراحل میں 90 نیوز میڈیا مندرجہ ذیل تخلیقی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پیکج (Package)
اس طرز کی پروڈکشن میں آپکے ادارے کو وزٹ کیا جائے گا جہاں ویڈیو شوٹ کے ذریعے آپکے ادارہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ادارے کے سربراہ سمیت وہاں پر موجود کارکنان سے آپکی پراڈکٹ/ سروسز کے بارے میں رائے لی جائے گی، آپکے ادارے کی پراڈکٹ / خدمات کو حاصل کرنے والے کنزیومرز سے اُنکی مثبت رائے کو بھی پیکج کا حصہ بنایا جائے گا۔

کوریج (Coverage)
اِس نوعیت کی پروڈکشن میں 90 نیوز میڈیا کی کوریج ٹیم آپکے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی اور تمام پروگرام کو باقاعدہ ویڈیو شوٹ کرے گی اور اِسکو وائس اوور کے ذریعے ایک رپورٹ کی شکل میں ڈھال دیا جائے گا جس سے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

انٹرویو (Interview)
کسی ادارے یا شخصیت کو تفصیلی جاننے کے لیے انٹرویو کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرز کی پروڈکشن میں 90 نیوز میڈیا آپکا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کرے گا جس میں آپ اپنے ادارے کی پروموشن کے حوالے سے اس کے مثبت پہلوؤں کو تفصیل سے اجاگر کر سکتے ہیں۔

تصویری اشتہار (Static Graphic)
مندرجہ بالا ویڈیو پروڈکشن کے علاوہ اگر آپ فوری طور پر اشتہاری مہم چلانا چاہتے ہیں تو ایک تصویری اشتہاری مہم چلائی جاتی ہے۔ جس میں آپ کے پراڈکٹس یا سروسز کے متعلق ضروری معلومات کو گرافیکلی تصویری شکل میں ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

نوٹ:۔ (کارپوریٹ ڈیلز کی صورت میں 90 نیوز میڈیا ٹی وی اور 90 نیوز میڈیا ای پیپر پر اشتہارات فری چلائے جائیں گے نیز Creative Services میں سے کوئی سا ایک پیکج بھی فری تیار کیا جائے گا)