ایک دن بھی نہ نکلا -پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا۔
لاہور(90 نیوز )جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں اور ورکر ز کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے ، اور زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ان کے والد شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں ۔
زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔