اسلام آباد ( 90نیوز) سینیٹ میں سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ، بل کے حق میں 43 جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے ۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہو ا ، ابتداء میں حکومتی سینیٹر ز کی تعداد کم تھی جس کے باعث بل کو ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں کچھ وقفہ لیا گیا ، وقفے کے بعد بل کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا ، بل کے حق میں 43 جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ آئے ۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نہیں آئے جبکہ اپوزیشن کے دلاور خان نے بل پر حکومت کے حق میں ووٹ دیا ، اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے جس کا واضح فائدہ حکومت کو ہوا اور بل پاس کرا لیا گیا۔