تین سگے بھائیوں 208

کار کے بونٹ پر بیٹھنے کا جھگڑا تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

لاہور(90 نیوز ) شاہدرہ کے علاقہ میں ملزمان نے کار کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مقدمہ مدعی طاہر محبوب کے مطابق ان کے گھر مہمان آئے تھے اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران محلے دار غلام عباس گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گیا،جس کو منع کیا تو واپنی والدہ اور دیگر اہلخانہ کو بلالیا جنہوں نے گالم گلوچ شروع کردیا اور دیگر اہلخانہ کو بھی بلالیا،اس دوران ملزمان رضا علی، اکرم جلالی، اصغرعلی اور دیگر نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں حافظ طاہر محمود، طاہر مسعود اور ذیشان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔شاہدرہ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں