وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود 294

” کیمبرج نے پاکستانی طلبہ کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی”

اسلام آباد “90 نیوز ڈاٹ پی کے” کیمبرج نے او لیول اور اے لیول کے طلبہ کے گریڈز بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ حکومت کی انتھک کوششیں کامیاب رہیں اور ایک بڑی خوشخبری ملی۔ کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ جون 2020 کے گریڈز سکولوں کے بھیجے گئے گریڈز سے کم نہیں ہوں گے، گزشتہ ہفتے جو گریڈز جاری کیے گئے تھے ان میں سے سب سے زیادہ گریڈز برقرار رہیں گے جبکہ کم گریڈز کو بڑھادیا جائے گا۔

شفقت محمود کے مطابق کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد نئے گریڈز کا اعلان کریں گے، کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے کیمبرج انتظامیہ نے سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کو پہلے ہی بتادیں کہ انہوں نے کون سے گریڈز کیمبرج کو بھجوائے تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے اور طلبہ اور ان کے والدین اب سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں