کورونا وائرس 174

ترکی نے بڑی حد تک کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے –

استنبول (رانا فیصل عزیز) ترک وزیر صحت فرحتین کوجا کا کہنا ہے کہ ترکی نے بڑی حد تک کورونا کو قابو کرلیا گیا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی اپ ڈیٹس دیتے ہوئے ترک وزیر صحت فرحتین کوجا نے کہا کہ ہم نے بڑی حدتک کورونا کو کنٹرول کرلیا ہے ، دنیا کے مقابلے میں ترکی میں تیزی سے لوگ صحت یاب ہوئے، شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترک وزیر صحت نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21افر زندگی کی بازی ہار گئے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 46 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1ہزار458 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 93ہزار115ہوگئی۔ ترکی میں اب تک مجموعی طور پر 31لاکھ 35ہزار 424 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں