مکیش امبانی 118

“اننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ ‘رادھیکا مرچٹلا’ کون ہیں اور ان کے پاس کتنا پیسہ :

اننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ ‘رادھیکا مرچٹلا’ کون ہیں اور ان کے پاس کتنا پیسہ:

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل تین روزہ جشن کی تقریبات دنیابھر میں توجہ کا مرکز رہیں جس میں مارک زکر برگ سمیت کئی نامور اور ارب پتی لوگ شریک ہوئے تاہم اب اننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ کے بارے میں مزید دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیو یارک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پروفیشنل بھرت ناٹیم ڈانسر بننے والی رادھیکا مرچنٹ ایک آل راؤنڈر ہیں۔رادھیکا مرچنٹ مشہور کاروباری شخصیت ‘ورین اے مرچنٹ اور شائلہ ورین مرچنٹ ‘کی بیٹی ہیں۔ورین مرچنٹ مشہور کمپنی ‘اِن کور ہیلتھ کیئر ‘کے سی ای او اور وائس چیئرمین ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ورین مرچنٹ اِن کور نیچرل پولی مرز پرائیویٹ لمیٹڈ، اِن کور بزنس سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ، اِن کور پولی فریک پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت کئی مزید کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔اسی طرح اُن کی اہلیہ شائلہ مرچنٹ اِن کور ہیلتھ کیئر کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ وہ اتھاروا امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، حویلی ٹریڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سواستک اکسم پرائیویٹ لمیٹڈ جیسی کمپنیوں کی اہم عہدیدار بھی ہیں۔

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن
دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن

ورین مرچنٹ اور شائلہ مرچنٹ کے اثاثوں کی کل مالیت 700 کروڑ انڈین روپے ہیں۔خیال رہے اننت امبانی اور رادھیکا امبانی کی منگنی جنوری 2023 میں ہندو مذہب کے روایات کے مطابق ہوئی تھی۔29 برس کی رادھیکا مرچنٹ کی شادی اننت امبانی سے 12 جولائی 2024 کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں