رانا 141

“پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو کونسا عہدہ ملے گا:

پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو کونسا عہدہ ملے گا:

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

لاہور(90 نیوز پاکستان )پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے ممبرز کی حلف برداری کل ہوگی،پنجاب کابینہ کے ممبرز کو کال کرکے اطلاع دے دی گئی،سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو مشیر قانون بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی،عظمی ٰبخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔

مکیش امبانی
اننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ ‘رادھیکا مرچٹلا’ کون ہیں اور ان کے پاس کتنا پیسہ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں