سندھ کے شہر سیہون میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا 88

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات شروع،گورنر نے افتتاح کیا

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات شروع،گورنر نے افتتاح کیا
سیہون (90 نیوز پاکستان ) سندھ کے شہر سیہون میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندرکے مزار پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت پیش کیا، سیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو بھی موجود تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قلندرکے مزار پر دھمال بھی دیکھی۔چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مخالفین سے انتقام لینے کا دل میں کوئی جذبہ نہیں “مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا خطاب

پاکستان بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے مخصوص لباس میں جشن کا آغاز کر دیا، مزار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں