لاہور میں فضائی آلودگی، ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان 213

لاہور میں فضائی آلودگی، ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان

لاہور میں فضائی آلودگی، ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان
لاہور( 90 نیوز رپورٹر) لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں،

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ملک میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 213 ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار رہنے کے بعد شہر کا درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنے لگا،فضائی آلودگی میں بھی اضافہ جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے

لیکن محکمہ موسمیات نے بارش برسنے کے امکانات ظاہر نہیں کیے۔علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172، کوٹ لکھپت کا 194، کینٹ کا 409، جوہر ٹاؤن کا 202 اور ڈی ایچ اے فیز فائیو کا 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں