-علی ظفر اور میشا شفیع سے ویڈیو لنک پر جرح کی گی- 204

ویڈیو لنک -علی ظفر اور میشا شفیع سے ویڈیو لنک پر جرح کی گی-

ویڈیو لنک پر جرح -علی ظفر اور میشا شفیع سے ویڈیو لنک پر جرح کی گی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

لاہور: سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جرح یکم مارچ تک ملتوی کر دی ہیں ۔

علی ظفر کے وکیل طارق گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے میشا شفیع پر جرح کی ۔اورعلی ظفر خود سیشن کور ٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے میشا شفیع سے پوچھا ہے کہ آپ نے ایک تصویر عدالت میں پیش کی ہے جس کو آپ نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا یہ تصویر بھی آپ نے خود ہی اپنے فیس بک اکاونٹ پر اپ لوڈ کی-

انہوں نے مزید یہ بھی سوال کیا کہ آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہوگی جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس تصویر کوکیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں ؟ دوران سماعت عدالت میں میشا شفیع کے فیس بک اکاونٹ پر تصویر کھول کر بھی دکھائی گئی۔

علی ظفر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان آکر کہا تھا کہ آپ کو عدالت نے کبھی نہیں بلایا آپ نے عدالتی احکامات کے متعلق جان بوجھ کرغلط بیانی کی۔

جس پر گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں غلطی سے یہ جملہ میرے منہ سے نکلا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کے بیان پر مزید جرح کے لیے وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں