پٹرولیم مصنوعات 126

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی –

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی –
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور ممکنہ طور پر اب کی بار بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے چند روز قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر تک کا ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایک بار پھر اضافہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 249روپے 80پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت262روپے 80پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں