Mushahid Hussain 114

سینیٹ میں حکومت کا سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین اجلاس میں کیوں نہیں آئے ؟ پتا چل گیا

اسلام آباد (90نیوز ) حکومت کا سٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیاہے جس کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے جس کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران حکومت کی جانب سے ایجنڈے پر موجود سٹیٹ بینک ترمیمی بل حکومتی اراکین کی تعداد پوری نہ ہونے پر پہلے موخر کرنے کی استدعا کی گئی تاہم کچھ دیر کے بعد اسے پیش کر دیا گیا ، ووٹنگ کے عمل کے دوران اے این پی کے عمر فاروق ووٹنگ کے وقت چپ چاپ ایوان سے نکل گئے جبکہ ن لیگ کے مشاہد حسین سید کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں جس کے باعث وہ اجلاس میں نہیں آ سکے اور انہوں نے ایوان سے غیر حاضری کیلئے درخواست بھی دے رکھی تھی ۔ان کے علاوہ سینیٹر نزہت صادق کینیڈا میں ہیں اور وہ بھی ووٹنگ کیلئے اجلاس میں نہیں آ سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں