Sennnat 97

سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا

اسلام آباد ( 90نیوز) سینیٹ میں سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ، بل کے حق میں 43 جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہو ا ، ابتداء میں حکومتی سینیٹر ز کی تعداد کم تھی جس کے باعث بل کو ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں کچھ وقفہ لیا گیا ، وقفے کے بعد بل کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا ، بل کے حق میں 43 جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ آئے ۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نہیں آئے جبکہ اپوزیشن کے دلاور خان نے بل پر حکومت کے حق میں ووٹ دیا ، اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے جس کا واضح فائدہ حکومت کو ہوا اور بل پاس کرا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں