Chauhdary Shajuat HUssain 159

نوازشریف کی وطن واپسی کی بازگشت کے دوران ہی چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مفید مشورہ دیدیا

لاہور ، اسلام آباد (90نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں افواہوں کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی مسائل پر توجہ دیں، اگر ایسے ہی کاموں پر اب بھی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سماء ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا، نوازشریف پر جتنے پیسوں کا الزام ہے ، اس سے زیادہ حکومت نے اس پر خرچ کردیئے ۔ ان کاکہناتھاکہ کچھ بھی کرلیں، نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے ، ان کی واپسی کے بارے میں جو لوگ کہہ رہے ہیں ، وہ خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اگر ایسے لوگ بھی واپسی کا کہیں گے تو پھر مضحکہ خیز ہے، پارٹی رہنماء خود ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں