Shoukat Tareen 157

وفاقی حکومت نے تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی ہے۔ واضح رہے کہ نسوار اور حقے کا بھی لازمی جز تمباکو ہوتا ہے۔90نیوز کے مطابق تمباکو کی قیمت وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کی گئی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اس سلسلے میں 90نیوز نے بتایا ہے کہ ای سی سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2022 میں سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔
90 نیوز کے مطابق ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نسوار اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم حتمی منطوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اس ضمن میں طے کیا گیا ہے کہ میدانی علاقے کی تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت 281.13 روپے فی کلو ہو گی۔
90 نیوز کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں