اومیکرون 180

بھارت میں ویکسین کی 3ڈوز لگوانے والا اومیکرون کا شکار

ممبئی: بھارت میں ویکسین کی 3ڈوز لگوانے والا شخص اومیکرون کا شکارہوگیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سال شخص امریکا سے واپس آیا تھا۔ ممبئی ائیرپورٹ پرٹیسٹ میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسے احتیاطی تدابیرکے طورپراسپتال میں داخل کردیا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے متاثرہونے والے شخص میں کوئی علامات نہیں ظاہرہوئیں۔ ممبئی میں اومیکرون کے 40 مریضوں میں سے کسی میں بھی مرض کی سنگین علامات موجود نہیں ہیں۔ بھارت میں اومیکرون سے متاثر افراد کی تعداد100 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں