میشا شفیع 187

ہتک عزت معاملہ؛ اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا، میشا شفیع

لاہور: اداکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس سے ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ضلع کچہری میں گلوکارواداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ گلوکارہ میشا شفیع ضلع کچہری پیش ہوگئیں اور حاضری مکمل کروائی۔
ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ اداکارہ میشا شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا۔ ایسے معاملات سے کیریئر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

میشا شفیع نے کہا کہ لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔ ہم بھی عام لوگ ہیں ہماری بھی ایک پرسنل لائف ہوتی ہے۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت اور سپورٹ چاہیئے ہوتی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 11.30 تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں