محمد یوسف 119

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور: این ایچ پی سی میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی جب کہ پی سی بی نے اسامی مشتہر کردی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پی ایس ایل 7 ڈرافٹ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس بھاری معاوضے حاصل کرنے والے کوچز تھے، پاکستان ٹیم کو کسی بیٹنگ یا بولنگ کنسلٹنٹ کا ساتھ میسر نہیں تھا، میزبان ملک کی مشکل کنڈیشنز کے باوجود پاکستان نے دونوں فارمیٹ کے تمام میچز جیتے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انٹرنیشنل سطح پر ہمارے کرکٹرز کو بڑے کوچز کی اتنی ضرورت نہیں جتنا شور مچایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچز بہتر بنانے کے ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ معیار کے کوچز لانے کی زیادہ ضرورت ہے، اس ضمن میں پیش رفت جلد شروع ہوگی، گذشتہ روز بورڈ نے اس ضمن میں اشتہار جاری کردیا،اس میں ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کیلیے امیدواروں سے 17جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں