احسن اقبال 171

چند ہفتوں میں پٹرول اور بجلی کی قیمت مزید بڑھنے والی ہے ،

اسلام آباد (90 نیوز ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت مزید بڑھنے والی ہے ، انہوں نے پہلے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے اضافہ کیا ، اب پھر ڈھائی روپے اضافے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا -کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تباہ کن اضافہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے جو عوام پر مارا گیا ہے ، ان نالائقوں نے وقت پر سودے نہیں کئے جس کے باعث دسمبر میں ملکی تاریخ کا بد ترین گیس بحران آرہا ہے ، یہ تین سال بعد بھی انرجی مینجمنٹ میں ناکام ہیں ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں -مگر ہمارے حکمران ملک کو علم نجوم سے چلا رہ ہیں ، ہمارے حکمران دیکھتے ہیں کہ کچھ خاص دن ہیں جو نحوست کے نہیں ہوں گے ، دنیا ہماری طرف دیکھ کر ہنس رہی ہے ، ہمارے حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے مخالف کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے اور ہاتھ میں ایمانداری کی تسبیح پکڑ کر لوٹ مار کرنے پر ہے ، یہاں کوئی فیصلہ سازی کا نظام نہیں بچا، کوئی ادارہ نہیں بچا، معیشت کا یہ حال ہے کہ عام آدمی چیخ رہا ہے ، خود پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ووٹرز دہائیاں دے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار بتائیں کہ کیا ریاست مدینہ میں عوام کی چیخیں نکلتی تھیں ، کیا جھوٹے مقدمات بنائے جاتے تھے یا عدالتوں کی بے توقیری کی جاتی تھی ، کیا ریاست مدینہ میں نالائقوں کو حکمران لگایا جاتا تھا، کیا وہاں حکمران خود عیش کرتے اور غریب غربت کی آگ میں جلتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں