عمران، ترین معاملات مزید بگڑنے سے روکنے کیلیے کابینہ ارکان متحرک: 110

عمران، ترین معاملات مزید بگڑنے سے روکنے کیلیے کابینہ ارکان متحرک:

لاہور: 90 نیوز:عمران، ترین معاملات مزید بگڑنے سے روکنے کیلیے کابینہ ارکان متحرک:وزیر اعظم عمران خان اور جہانگر ترین کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے روکنے کے لیے وفاقی کابینہ کے 3 ارکان متحرک ہوگئے ہیں جبکہ وزیر اعطم کے دورہ لاہور کے دوران بھی صوبے کی اہم شخصیت اس ایشو پر وزیر اعظم کو بریفنگ دے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

جہانگر ترین گروپ کے نذیر چوہان کی گرفتاری اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد ترین گروپ اور حکومت کے درمیان معاملات بگڑ چکے ہیں ۔ ترین گروپ آئندہ چند روز میں اجلاس منعقد کرکے سخت فیصلے کرسکتا ہے۔ عمران، ترین معاملات مزید بگڑنے سے روکنے کیلیے کابینہ ارکان متحرک

اس ساری صورت حال میں حکومت اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے بچنے کیلیے وفاقی کابینہ کے 3 ارکان متحرک ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم کو معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ عون چوہدری کے استعفے کے مندرجات سے بھی پنجاب حکومت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ترین گروپ کے ارکان بھی خاصے غصے میں ہیں جسے ٹھنڈا کرنے کیلیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔عمران، ترین معاملات مزید بگڑنے سے روکنے کیلیے کابینہ ارکان متحرک:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں