Poverty Causes in Pakistan 574

Poverty Causes in Pakistan : پاکستان میں غربت، وجوہات اور حل -“انصر علی ۔سچ کے ساتھ”

Poverty Causes in Pakistan پاکستان میں غربت، وجوہات اور حل -“انصر علی ۔سچ کے ساتھ”

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پاکستان کی ترقی میں حائل بہت سے مسائل جن میں کرونا وائرس، غربت، کرپشن، بے روزگاری، بڑھتی ہوئی آبادی، سیاسی ناپختگی، عدل و انصاف، پانی کے مسائل، معاشی مسائل، ماحولیاتی مسائل، تعلیم کا فقدان، جہالت، صفائی، پانی کی آلودگی، شور کی آلودگی، نوجوانوں میں نشے کی لت اور صحت کے مسائل درپیش ہیں۔

اس سے پہلے میں کرونا وائرس کے اوپر ایک آرٹیکل لکھا تھا،پاکستا ن میں غربت، وجوہات اور اس کے حل کے اوپر سیر حاصل بات ہو گی۔

پاکستان کی ٹوٹل آبادی 224,418,238 (بائیس کروڑ چوالیس لاکھ، اٹھارہ ہزار، دو سو اٹھتیس) افراد پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 60فیصد یعنی 134,650,943 افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس کی 50فیصد آبادی غربت کے ساتھ ساتھ مسکین بھی ہیں جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی غذائی ضروریات پوری نہیں کر سکتے، بیماری کی صورت میں اپنا علاج معالجہ نہیں کروا سکتے، اپنے بچوں کو
تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کر سکتے۔

1947سے اب تک پاکستان کے 23وزرا اعظم اور 7نگران وزراء اعظم نے حکومت کی، تمام حکمرانوں نے عوام سے وعدے کئے کہ پاکستان میں غربت ختم کر کے خوشحالی لائیں گے، لیکن یہ وعدے صرف نعروں کی حد تک ہی رہے، عوام پستے رہے اور حکمران امیر سے امیر تر ہوتے رہے، پھر بھی غریب عوام زندہ باد کے نعرے لگا کر پھول نچھاور کرتے رہے۔

انسان کو کوئی چیز اتنا مجبور نہیں کرتی جتنا غربت کرتی ہے، غریب انسان معاشرہ میں عزت وقار سب کچھ کھو دیتا ہے یہاں تک کہ ایمان بھی کھو دیتا ہے۔ جدید دنیا میں ہر بات کی آزادی ہے، دنیا بولنے کی آزادی کی بات کرتی ہے، یہ دنیا ہر شخص کو جینے کا حق دینے کی بات کرتی ہے، یہ دنیا کسی انسان کی عزت نفس مجروع کرنے کی اجازت نہیں دیتی حتیٰ کہ یہ دنیا ہر شخص کو شخصی آزادی دینے کی بات کرتی ہے، جب ہر چیز کی آزادی ہے تو پھر بھوک، افلاس اور ننگ سے آزادی کیوں نہیں؟ کیوں وطن عزیز میں لوگ بھوک افلاس سے مر جاتے ہیں؟ جس معاشرہ میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی تو غریب کے دل سے ایک ہی آواز آتی ہے کہ کاش روٹی زہر سے سستی ہو، جب زمینوں کی غیر مساوی تقسیم کر دی جائے اور غریب کو وڈیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے تو غریب کی زندگی قید خانہ بن جاتی ہے، جس کی آزادی
صرف اور صرف موت کی صورت میں ہوتی ہے یہ سلسلہ یہاں نہیں رکتا پھر نسل در نسل غریب کے لیے زنجیر بن جاتی ہے۔ Poverty Causes in Pakistan

پاکستان میں غربت کی سب بڑی وجہ غریب کو اس کا حق نہ ملنا ہے، جب غریب کے بچے کو تعلیم سے محروم کر دیا جائے تو پھر وہ بچہ وراثت میں ملی ہوئی بھوک و افلاس کے ہاتھوں تنگ ہو کر سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے تو پھر امیر لوگوں کی طرف سے دی ہوئی خیرات لیتا ہے تو تہذیب کے اداب بھول جاتا ہے نہ ہی تعلیم نہ ہی تہذیب پھر اس کا نتیجہ جرم کا عام ہونا معمولی سی بات ہوتی ہے، جب غریب آدمی شام کو خالی ہاتھ گھر میں واپس لوٹے تو دیکھے کہ آج بھی اس کے بچے بھوکے سو رہے ہیں تو ایسی حالت میں حکمران ہوش کے ناخن نہ لیں تو اس ملک میں اللہ کی طرف سے جان لیوا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ جب قومی دولت کو غریبوں پر خرچ کرنے کی بجائے کریپشن کی نظر کر دیا جائے اور بڑے بڑے محل بنا لیے جائیں تو حکمرانوں سے رہنما ہونے کا حق چھین جاتا ہے۔ جب عدالتیں غریب کو انصاف نہ دے سکیں تو معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے، جب غریب کے دل سے آہ نکلتی ہے تو پھر عرش سے انصاف ہوتا ہے تو پھر پوری قوم اس کی لپیٹ میں آ جاتی ہے۔ جب غریب کی بیٹی کی عزت محفوظ نہ ہو تو فحاشی اور عریانی کا عام ہونا ٹھہر جاتا ہے۔ جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو پھر دو چیزیں جنم لیتی ہیں، ایک جرم اور دوسرا انقلاب۔ اگرجرم بڑھتا جائے تو پھر معاشرہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔ لہٰذا حکمرانوں کو Guidlineلینی چاہیے کہ امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا تھا کہ اگر میرے دورے حکمرانی میں دریا دجلہ میں کتا بھی پیاسا مر جائے تو روزِ
معشر میں اللہ کو جواب دہ ہوں گا۔ Poverty Causes in Pakistan

غربت میں اضافہ کی وجوہات

1) غربت میں اضافہ کی بڑی وجہ جہالت ہے۔
2) ہر سال سیلاب کی وجہ بھی غربت میں اضافہ کرتی ہے چونکہ فصلات، اناج گھر، تباہ ہو جاتے ہیں اور لو گ اپنا سب کچھ کنوا بیٹھتے
ہیں، جس سے غربت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
3) خشک سالی بھی غربت کی وجہ بنتی ہے۔
4) بیروزگاری کی وجہ سے بھی لوگ غربت کی زندگی بسر کرتے ہیں
5) معاشی وسائل کی کمی اور ضروریات کی بہتات سے بھی غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔
6) افراد کا محنت کرنے سے گریز، محنت نہ کرنے سے افراد میں وہ صلاحتیں ہی پیدا نہیں ہوتیں کہ وہ اپنے آپ کو growکر سکیں۔
لوگ محنت کو عار سمجھتے ہیں کہ یہ کام ہمارے statusکا نہیں، ہم کیوں اس پر وقت ضائع کریں، اس سوچ میں وہ کچھ نہیں کر
سکتے اور ایسے میں غربت ان کا مقدر ٹھہرتی ہے۔
7) فضول خرچی اور مختلف تہواروں میں قرض لے کر اپنی اوقات سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں کہ بعد میں وسائل نہیں ہوتے، جس
سے غربت ان کا مقدر بن جاتی ہے۔
8) فنی تعلیم اور اکیڈمک تعلیم کا فقدان
9) نشہ کی لت
10) حکومت Poverty alleviation کے لیے مختلف پراجیکٹ تو بناتی ہے جس کے ثمرات ہر کسی تک نہیں پہنچتے۔ Poverty Causes in Pakistan

غربت کو کم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کی ضرورت ہے۔

1) ہر طرح کی انڈسٹری کو promoteکیا جائے تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم ہو سکے۔
2) Traditional Agriculture کو Modern Agricultureسے Replaceکرنا چاہیے جس میں مشینری کا
استعمال کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ موزے تنگ چائینہ کے صدر کے رائج کردہ کمیون سسٹم کو نافذ کر دیا جائے تو ہماری Agriculture میں بہت ترقی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جاگیر دارانہ نظام کو ختم کر کے زمینیں مزارعوں میں تقسیم کر دی جائیں تو مزارعے زیادہ سے زیادہ محنت کر کے اناج پیدا کر سکیں اور ملک کے لیے انکم Generateکر سکیں۔
3) غریب لوگوں کا انصاف نہیں ملتا، امیر زیادہ امیر ہو جاتے ہیں غریب زیادہ غریب
4) زندگی کے تمام شعبوں میں Meritہونا چاہیے۔
5) باہرکے ملکوں سے جو بھی Investorآئے تو اس کے لیے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو ٹیکس میں
Consessionدینی چاہیے تا کہ investorزیادہ سے زیادہ Investmentکرے اور لوگوں کو بزنس اور کام
کرنے کے مواقع مل سکیں۔ پاکستان میں غربت، وجوہات اور حل
6) زیادہ سے زیادہ ٹیکنیکل ادارے بنائے جائیں جہاں لوگ مختلف کاموں کے Skillحاصل کر سکیں تا کہ وہ اپنے لیے روزگار
کے مواقع حا صل کر سکیں۔
7) خواتین کو برابری کے حقوق ملنے چاہییے۔
8) 16سال تک Child labourکو ختم کر کے گورنمنٹ ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے تا کہ کل کو وہ ملک کا سرمایہ بن سکیں۔
9) عوام کو Shelter, Education، میڈیکل، فوڈ اور ڈرنکنگ واٹر اور بنیادی ضروریات دینی چاہیے۔
10) غریب لوگوں کو خیرات، زکوت یا مالی مدد دینے کی بجائے ان کو چھوٹے پیمانے پر مختلف طرز کے کاروبار کروا کر دئیے جائیں جس سے وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی حکومت اور عوام کی sincerity پر محیط ہوتی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک ایسی پالیسی بنائیں جس سے لوگوں کے مائنڈ کی تعمیر کی جا سکے اور عوام بھی اپنی زمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں اور اللہ تعالیٰ کی پر پورا توکل کر کے زندگی گزاریں تو اللہ تعالیٰ ایسے وسیلے پیدا کر دیتے ہیں جن کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر ان باتوں پر عمل کیا جائے تو یقینا غربت کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت مسائل میں کمی ممکن ہے۔ Poverty Causes in Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں