کالعدم تحریک لبیک پاکستان 129

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی جیل سے رہا

لاہور: 90 نیوز -کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

90 نیوز کے مطابق حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا ہے۔اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے درمیانمذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان طے پائے گئے ہے – معاہدے کے تحت ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے اور جن رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام اس فہرست سے نکالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے 20 اپریل تک معاہدے پر عمل نہ کیا تو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا، جس کے چند ہی گھنٹوں بعد سعد رضوی کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا گیا تھا۔

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم بھی قرار دیا گیا تھا۔

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان طے پائے گئے ہے – معاہدے کے تحت ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے اور جن رہنماؤں کو فورتھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں