این سی او سی کا کورونا کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ 178

“این سی او سی کا کورونا کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ کر لیا “

اسلام آباد”90نیوز : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے -کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی تمام سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

90 نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اور جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی۔

: این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع
سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہم نےان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہےجن سےکوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

وفایق وزیر نے کہا کہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرائیں، جس کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں