کرونا وارس 101

ملک بھر میں کورونا وائرس میں اضافہ، 90 ہزار سے زائد مریض اور 1879 جاں بحق

اسلام آباد: 90 نیوز پاکستان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ ایک دن میں مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 90  ہزار 648 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے اس طرح ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 90 ہزار 648 ہوگئی۔

سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، اسلام آباد 3 ہزار 946، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 852 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 68 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 879 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں